عام انتخابات،الیکشن ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں کو اسلحہ اور دیگر ضروری آلات ، سازو سامان کی فراہمی شروع

بدھ 18 جولائی 2018 14:14

عام انتخابات،الیکشن ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں کو اسلحہ اور دیگر ..
فیصل آباد۔18جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2018ء) 25جولائی کے عام انتخابات کے موقع پر الیکشن ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں کو ضروری اسلحہ اور دیگر ضروری آلات ، سازو سامان کی فراہمی کا آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ پولنگ کے روز امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے اور کسی بھی شر پسندی کی صورت میں امن عامہ میں خلل ڈالنے والوں کے ساتھ نمٹنے کیلئے انہیں کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

(جاری ہے)

پنجاب پولیس کے ذرائع نے بتایا کہ تمام ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرز، سٹی پولیس آفیسرز، ریجنل پولیس آفیسرز کی طرف سے ارسال کئے گئے مراسلوں کی روشنی میں مطلوبہ مقدار میں ضروری ہتھیاروں کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے جن میں ٹیئر گیس تھرو گنز اور آنسو گیس کے شیلز بھی شامل ہیں۔الیکشن کے موقع پر کائونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ اور اینٹی رائٹ فورس کو بھی الرٹ رہنے کی ہدائت کی گئی ہے۔