عثمان قادر کے اہل خانہ کا اداکارہ ثوبیہ کو اپنی بہو ماننے سے انکار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 18 جولائی 2018 14:18

عثمان قادر کے اہل خانہ کا اداکارہ ثوبیہ کو اپنی بہو ماننے سے انکار
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 جولائی 2018ء) : دو روز قبل سابق کرکٹر عبد القادر کے صاحبزادے عثمان قادر نے اسٹیج اداکارہ سے نکاح کیا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئیں اور صارفین نے نو بیاہتا جوڑے کو شادی کی مبارکباد دی۔ تاہم اب یہ خبر سامنے آئی ہے کہ عثمان قادر کے اہل خانہ نے اسٹیج اداکارہ ثوبیہ خان کو اپنی بہو ماننے سے انکار کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق عثمان قادر اور ثوبیہ خان کی پسند کی شادی ابتدائی دنوں میں ہی مشکلات کا شکار ہو گئی ہے۔ عثمان قادر کے والدین کو اس شادی سے متعلق چند روز قبل ہی علم ہوا جس پر انہوں نے عثمان سے کہا تھا کہ انہیں یہ شادی ہرگز قبول نہیں ہے۔ لہٰذا وہ گھر آنا چاہتا ہے تو اکیلا آ جائے ، اور اپنی بیوی کو ساتھ لانے کی ہرگز ضرورت نہیں ہے۔

(جاری ہے)

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ثوبیہ خان ایک اسٹیج اداکارہ ہیں اور اس سے قبل ان کے کئی اسکینڈلز منظر عام پر آ چکے ہیں۔ ثوبیہ خان سے متعلق کہا جاتا ہے کہ انہوں نے کئی لوگوں کو اپنی جھوٹی محبت میں بے وقوف بنایا۔ ثوبیہ خان کے فرید نامی منگیتر نے دبئی میں خود کُشی کر لی تھی جس کے بعد ثوبیہ خان کی نیاز خان نامی شخص سے دو سال تک دوستی رہی اور بات شادی تک پہنچ کر ختم ہو گئی۔

اس کے علاوہ بھی ان کی کئی نامور افراد سے دوستی اور شادی کی خبریں سامنے آتی رہی ہیں۔ تاہم انہوں نے بھی ساتھی اداکاراؤں کی طرح خفیہ شادی ہی کی۔ لیکن ثوبیہ خان کے سسرال والوں نے ان کو بہو ماننے اور قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ چند دنوں سے اسٹیج اداکارہ ثوبیہ خان کی خفیہ شادی کی افواہیں کافی گردش کر رہی تھیں، لیکن کسی کو یہ اندازہ نہیں تھا کہ شادی کی خبروں میں کس حد تک صداقت ہے۔

جس کے بعد ان کی شادی کی تصاویر منظر عام پر آگئیں۔ ثوبیہ خان نے خود بھی اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے دو روز قبل بتایا کہ وہ رشتہ ازدواج میں بندھ گئی ہیں اور نئے سال کے آغاز میں باقاعدہ پیا گھر سدھار جائیں گی ۔ ثوبیہ خان اور عثمان قادر کی یہ پسند کی شادی ہے۔ عثمان قادر بھی اپنے والد عبدالقادر کی طرح کرکٹر ہی ہیں ۔عثمان قادر مختلف کلبز کی طرف سے کرکٹ کھیلتے ہیں جبکہ افریقہ اور آسٹریلیا کے کرکٹ کلب میں باقاعدہ لوگوں کو کرکٹ کھیلنے کی ٹریننگ بھی دے رہے ہیں۔ جبکہ ثوبیہ خان فلم ،ٹی وی، اسٹیج اور فیشن کی دنیا میں خاصا نام کما چکی ہیں۔