لاہور ہائیکورٹ میں نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کی سزائوں کیخلاف دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر

بدھ 18 جولائی 2018 14:44

لاہور ہائیکورٹ میں نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کی سزائوں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2018ء) لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کی سزائوں کے خلاف دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی اکبرقریشی آج ( جمعرات ) 19جولائی کوسماعت کریں گے۔درخواست پاکستان لائرز فائونڈیشن نے ایڈووکیٹ اے کے ڈوگر کی وساطت سے دائر کی تھی جس میں نیب آرڈیننس 1999ء پر مختلف نوعیت کے اعتراضات اٹھائے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

وکیل نے نشاندہی کی کہ جنرل (ر) پرویز مشرف نے 12 اکتوبر 1999ء میں منتخب حکومت ختم کر کے اقتدار پر قبضہ کیا اور ایک آرڈیننس کے تحت احتساب کیلئے نیب کا ادارہ قائم کیا، آئین معطل کر کے پی سی او کے تحت نظام حکومت چلایا، وکیل کے مطابق 18ویں ترمیم کی منظوری کے بعد جنرل مشرف کے اقدامات کو ملنے والا قانونی تحفظ ختم ہوگیا۔ اب نیب آرڈیننس کے ذریعے لوگوں ہراساں کیا جا رہا ہے ،3باروزیراعظم بننے والے نواز شریف کو اس قانون کے تحت سزادی گئی جوختم ہوچکا،نیب قانون غیر موثر ہو چکا ہے ، اس کے تحت سزا نہیں دی جاسکتی تھیلہٰذا اس مردہ قانون کے تحت نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفد ر کو دی جانے والی سزائیں کالعدم قرار دی جائیں ۔