لاہور سمیت پنجاب بھر میں پولنگ سٹاف کی ٹریننگ کاعمل مکمل

پولنگ سٹاف کی ڈیوٹیوں کو یقینی بنانے کیلئے متعلقہ صوبائی و ضلعی اداروں کیساتھ روابط میں میں ہیں‘عارف انور بلوچ

بدھ 18 جولائی 2018 14:44

لاہور سمیت پنجاب بھر میں پولنگ سٹاف کی ٹریننگ کاعمل مکمل
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2018ء) صوبائی سیکر ٹری بلدیات پنجاب عارف انور بلوچ نے کہا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں پولنگ سٹاف کی ٹریننگ کاعمل بخیر و خوبی مکمل ہو چکا ہے،شفاف، پر امن انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کی ہدایات کی روشنی میں انتظامات تقریبا مکمل کر لئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کیلئے نگران حکومت کا ویژن بڑا کلیئر ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں انتخابی ضابطہ اخلاق پر عمل در آمد کو یقینی بنانے کے لئے دفعہ 144 نافذ کی جا چکی ہے۔ دوران پولنگ امیدوار ہو یا ان کے حامی،جو بھی قانون کو ہاتھ میں لینے کی کوشش کرے گا یا دفعہ144کی خلاف ورزی کرے گا ۔ اس کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔ سیکر ٹری بلدیات نے کہا کہ پولنگ سٹاف کی ڈیوٹیوں کو یقینی بنانے کے لئے متعلقہ صوبائی و ضلعی اداروں کے ساتھ روابط میں میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کی گائیڈ لائنز اور چیف سیکر ٹری پنجاب کی رہنمائی میںکام کیا جا رہا ہے۔انشاء اللہ ہم سب اپنے ٹاسک میںسر خرو ہوں گے۔