الیکشن کمیشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر208 افرادگرفتار،

اسلحہ برآمد

بدھ 18 جولائی 2018 15:07

الیکشن کمیشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر208 افرادگرفتار،
چارسدہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2018ء) چارسدہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے الیکشن کمیشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی اور اسلحہ کی نمائش پر208 افراد کوگرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چارسدہ پولیس نے ضلع بھر میں الیکشن کمیشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 208افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے شارٹ گن، رائفل، 2ایس ایم جی، 3بندوق،197پستول اور3537کارتوس برآمد کرلئے ، ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوںمیں ایف آئی آر درج کرلئے گئے۔