بھارتی عوام مذہبی منافرت سے نکل کر کروشیا سے سبق سیکھے، ہربھجن

بدھ 18 جولائی 2018 15:11

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2018ء) بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ نے اپنے ملک کی عوام کو مذہبی منافرت سے نکل کر کروشیا سے سبق سیکھنے کو کہا ہے۔

(جاری ہے)

ہربھجن سنگھ نے فیفا ورلڈ کپ کے فائنل میں فرانس کا مقابلہ کرنے والے ملک کروشیا کی مثال دیتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ اس کی آبادی 50 لاکھ سے بھی کم ہے تاہم فٹبال ورلڈ کپ کا فائنل کھیلا، ہمارے ملک کی آبادی 135 کروڑ ہونے کے باوجود ہم اس ایونٹ میں دوردور تک نہیں ہیں۔انھوں نے کہا کہ ہم بدستور ہندو مسلم جھگڑے میں الجھے ہوئے ہیں، اس کے ساتھ ہربھجن نے ’سوچ بدلو دیش بدلے گا‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔