حنیف عباسی کی نظرثانی اپیل خارج ،

لاہور ہائیکورٹ نے روزانہ سماعت اور 21جولائی کو فیصلے کاحکم دیدیا

بدھ 18 جولائی 2018 15:37

حنیف عباسی کی نظرثانی اپیل خارج ،
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جولائی2018ء) لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے حنیف عباسی کی نظرثانی اپیل خارج کرتے ہوئے ایفی ڈرین کوٹہ کیس کی روزانہ سماعت اور 21جولائی کو فیصلے کاحکم دے دیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں ایفی ڈرین کوٹہ کیس سے متعلق حنیف عباسی کی نظرثانی اپیل پر سماعت ہوئی، عدالت نے حنیف عباسی کی نظرثانی اپیل خارج کر دی، ہائیکورٹ نے ایفی ڈرین کوٹہ کیس کی روزانہ سماعت اور 21جولائی فیصلے کا حکم برقرار رکھ دیا، حنیف عباسی نے سنگل بینچ فیصلے کے خلاف نظرثانی اپیل دائر کی تھی۔