کراچی میں تالہ توڑ گروپ کی کارروائی،

صدر میں 11 دکانوں کا صفایا کردیا واردات میں شامل 8 ملزمان نے تقریبا 8 لاکھ روپے سے زائد کا سامان اور نقدی لوٹی،ایس پی صدر آصف بگھیو

بدھ 18 جولائی 2018 15:37

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جولائی2018ء) شہر قائد میں تالہ توڑ گروپ ایک بار پھر سرگرم ہوگیا ، گروپ نے صدر کی مارکیٹ میں 11 دکانوں کے تالے توڑکر لاکھوں کا سامان لوٹ لیا۔

(جاری ہے)

ایس پی صدر آصف بگھیو کے مطابق کراچی کے علاقے صدر میں تالہ توڑ گروپ نے گزشتہ شب کارروائی کی، چوروں نے مارکیٹ میں موجود چوکیدار کو رسیوں سے باندھا اور تشدد کیا جس کے بعد پہلی منزل سے گرانڈ فلور تک موجود دکانوں کے تالے توڑے اور سامان و نقدی لوٹ لی، صبح دکاندار مارکیٹ آئے تو انہوں نے دکانوں کے تالے ٹوٹے دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔

ایس پی نے بتایاکہ واردات میں 8 ملزمان شامل ہیں جو موٹرسائیکلوں اور گاڑی پر آئے، ملزمان نے دکانوں سے تقریبا 8 لاکھ روپے سے زائد کا سامان اور نقدی لوٹی، پولیس نے واقعے کی تحقیقات کے لیے چوکیدار کو حراست میں لے لیا۔ایس ایس پی ساتھ نے کہا ڈاکو پچھلے راستے سے مارکیٹ میں داخل ہوئے اور مارکیٹ میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب نہیں تھے۔

متعلقہ عنوان :