Live Updates

پی ٹی آئی فنڈنگ کیس،

اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا

بدھ 18 جولائی 2018 15:46

پی ٹی آئی فنڈنگ کیس،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جولائی2018ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی فنڈنگ کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔ بدھ کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ کیس کی سماعت جسٹس محسن اختر کیانی نے کی۔

(جاری ہے)

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا ، عمران خان کے وکیل بابر اعوان عدالت میں پیش ہوئے، اکبر ایس بابر کے وکیل کے دلائل مکمل ہو گئے۔ اکبر ایس بابر نے بتایا کہ فنڈنگ کی کچھ تفصیلات حنیف عباسی کیس میں پہلے پیش کی جا چکی ہیں، وکیل الیکشن کمیشن نے بتایا کہ قانون کے مطابق اسکروٹنی کا عمل جاری ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات