نیب لاہور نے جیس طاہر کی طلبی اور ان کے خلاف ریفرنس بنانے کی خبر کی تردید کر دی

برجیس طاہر کے حوالے سے میڈیا پر چلنے والا لیٹر جعلی ، ان کیخلاف مبینہ کرپشن کا کوئی کیس زیر سماعت نہیں،ترجمان نیب لاہور

بدھ 18 جولائی 2018 15:46

نیب لاہور نے جیس طاہر کی طلبی اور ان کے خلاف ریفرنس بنانے کی خبر کی تردید ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جولائی2018ء) ترجمان نیب لاہور نے مسلم لیگ (ن)کے رہنما اور انتخابی امیدوار برجیس طاہر کی طلبی اور ان کے خلاف ریفرنس بنانے کی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ برجیس طاہر کے حوالے سے میڈیا میں چلنے والا لیٹر جعلی ہے، ان کے خلاف مبینہ کرپشن کا کوئی کیس زیر سماعت نہیں۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان نیب لاہور نے مسلم لیگ (ن)کے رہنما اور انتخابی امیدوار برجیس طاہر کی طلبی اور ان کے خلاف ریفرنس بنانے کی خبر کی تردید کر دی ہے ترجمان نے کہا ہے کہ نیب لاہور کی جانب سے برجیس طاہر کو طلبی کا نوٹس نہیں دیا گیا، اور ان کے خلاف مبینہ کرپشن کا کوئی کیس زیر سماعت نہیں لہذا اس حوالے سے میڈیا پر چلنے والی خبر حقائق کے منافی ہے۔

برجیس طاہر کے حوالے سے میڈیا میں چلنے والا لیٹر جعلی ہے، نیب لاہور کی جانب سے انہیں کوئی لیٹر ارسال نہیں کیا گیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے قومی احتساب بیورو (نیب )لاہور کی جانب سے ایک اعلامیہ سامنے آیا جس کے مطابق مسلم لیگ (ن)کے رہنما برجیس طاہر پر این اے 135 میں گیس فراہمی کے منصوبے میں بدعنوانی کا الزام ہے جس پر ان کے خلاف ریفرنس بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔نیب کے نوٹیفکیشن کے مطابق برجیس طاہر کو (کل) جمعہ 20 جولائی کو طلب کیا گیا ہے، ان سے گیس منصوبے میں بدعنوانی سے متعلق پوچھ گچھ کی جائے گی۔مسلم لیگ (ن)کے رہنما اور سابق وزیر برجیس طاہر عام انتخابات میں این اے 117 سے پارٹی کے امیدوار ہیں۔