چینی سرمایہ کاروں نے پہلی ششماہی میں 151ممالک میں 57 ارب18کروڑ امریکی ڈالرز کی سرمایہ کاری کی

بیلٹ روڈ ممالک کے ساتھ چینی سرمایہ کاری میں12فیصد اضافہ ہوا ،چینی صنعتی و کاروباری اداروں نے 46 ممالک میں اقتصادی و تجارتی تعاون کے علاقے قائم کئے

بدھ 18 جولائی 2018 15:52

چینی سرمایہ کاروں نے پہلی ششماہی میں  151ممالک میں 57 ارب18کروڑ امریکی ..
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جولائی2018ء) چینی سرمایہ کاروں نے رواں سال کی پہلی ششماہی میں 151ممالک اور علاقوں میں 57 ارب18کروڑ امریکی ڈالرز کی براہ راست غیر مالیاتی سرمایہ کاری کی، بیلٹ روڈ سے وابستہ ممالک کے ساتھ چینی سرمایہ کاری میں12فیصد اضافہ ہو ,چینی صنعتی و کاروباری اداروں نے چھیالیس ممالک میں اقتصادی و تجارتی تعاون کے علاقے قائم کئے ۔

چائنہ ریڈیو انٹر نیشنل کے مطابق چین کی وزارت تجارت نے رواں سال کی پہلی ششماہی میں معیشت کی صورتحال کے بارے میں ایک رپورٹ جاری کی۔رپورٹ کے مطابق اس عرصے میں چینی سرمایہ کاروں نے کل ایک سو اکیاون ممالک اور علاقوں کے تین ہزار چھ سو سترہ صنعتی و کاروباری اداروں میں براہ راست غیر مالیاتی سرمایہ کاری کی ہے جس کی کل مالیت ستاون ارب اٹھارہ کروڑ امریکی ڈالرز بنتی ہے جو پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں اٹھارہ اعشاریہ سات فیصد زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں دی بیلٹ انڈ روڈ سے وابستہ ممالک کے ساتھ چینی سرمایہ کاری میں بارہ فیصد اضافہ سامنے آیا ہے ۔رپورٹ کے مطابق جنوری سے جون تک چینی صنعتی و کاروباری اداروں نے چھیالیس ممالک میں اقتصادی و تجارتی تعاون کے علاقے قائم کئے ہیں جن پر سرمایہ کاری کی کل مالیت چونتیس ارب ستاسی کروڑ امریکی ڈالرز بنی اور مقامی باشندوں کے لیے روزگار کے کل دو لاکھ اسی ہزار مواقع پیدا کیے گئے ۔اس سرمایہ کاری میں دی بیلٹ اینڈ روڈ سیوابستہ ممالک میں سرمایہ کاری کاتناسب نوے فیصد رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :