ہالی ووڈ کامیڈی فلم ڈک ڈک گوزکا ٹریلر جاری

بدھ 18 جولائی 2018 16:00

ہالی ووڈ کامیڈی فلم ڈک ڈک گوزکا ٹریلر جاری
نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جولائی2018ء) ننھی بطخوں کی خدمت پر مامور غصیلے ہنس پر مبنی ہالی ووڈ کی نئی اینی میٹیڈ کامیڈی فلم 'ڈک ڈک گوز کا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

سینڈرا ریبنز اور پینی کوکس کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں مختلف کرداروں کے ڈائیلاگ ہالی وڈ اداکار جِم گریفگن، کارل رینر، زینڈایا، لینس لِم، نتاشا لیگیرو، گریگ پروپس، اسٹیفن فرائے، رِک اوور ٹون اور جینیفر گرے کی آوازمیں ریکارڈ کروائے گئے ہیں۔ کامیڈی سے بھرپور مناظر کی عکاسی کرتی یہ اینی میٹیڈ فلم اوپن روڈفلمز کے بینر تلی20جولائی کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :