کینسر میں مبتلا بالی ووڈ فنکار عرفان خان کی تازہ تصویر وائرل

بدھ 18 جولائی 2018 16:00

کینسر میں مبتلا بالی ووڈ فنکار عرفان خان کی تازہ تصویر وائرل
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جولائی2018ء) کینسر کے خطرناک مرض میں مبتلا بالی ووڈ اداکار عرفان خان کی نئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے نامور اداکار عرفان خان نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ میں اپنی نئی تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ مسکراتے نظر آرہے ہیں اور یوں انہیں مسکراتا اور بیماری سے لڑتا دیکھ انکے مداح بیحد خوش ہیں ۔واضح رہے بالی ووڈ کے نامور اداکار عرفان خان نیورو اینڈو کرائن کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں اور لندن کے اسپتال میں زیر علاج ہیں ۔