معروف ہیروئن آفرین پری بڑی عید کی دو پشتو فلموں میں کاسٹ

بدھ 18 جولائی 2018 16:00

معروف ہیروئن آفرین پری بڑی عید کی دو پشتو فلموں میں کاسٹ
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جولائی2018ء) سٹیج ، ٹی وی وفلم کی مقبول اداکارہ اور پشتو فلموں کی کامیاب ترین خاتون پروڈیوسرآفرین پری کو ہدایت کار ارباز خان اور شاہد عثمان نے بڑی عید پر ریلز ہونے والی پشتو زبان کی دو فلموں میں مرکزی کردار میں کاسٹ کیا ہے،جن میں ایک فلم میں وہ شاہد خان اور دوسری فلم میں وہ ارباز خان کے مدمقابل سولو ہیروئن کا ٹائٹل رول پلے کرے گی لاہور سے آمدہ اطلاع کے مطابق فلم سٹار آفرین پری نے دونوں فلموں میں کام کرنے کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ میرے فینز مجھے ان دونوں موویز میں بہت پسند کریں گے باخبر ذرائع کے مطابق دونوں فلموں کی عکس بندی رواں مہینے میں شروع ہوگی یہ بھی معلوم ہو چکا ہے کہ ہدایت کار ارباز خان اور شاہد عثمان اپنی اپنی فلموں کی شوٹنگ ناران میں کریں گے ان دنوں دونوں فلموں کے میوزک پر دن رات کام جاری ہیں ۔

(جاری ہے)

معروف شوبز کالم نگار اعجاز خان بے گناہ کے مطابق اداکارہ آفرین پری نے اداکاری کے ساتھ ساتھ پشتو زبان میں بطور پروڈیوسر تیزاب، جشن، غلام، گنداگیری نہ منم اور زندان جیسی مشہور فلمیں بنائی پشاور شہر میں نہ صرف آفرین پری کے فینز کی تعداد لاکھوں میں ہیں بلکہ اس وقت ان کی مارکیٹ ویلیو دوسری ہیروئنوں کی بہ نسبت بہت ہی زیادہ ہیں ۔وہ بہت جلد اپنی نئی پشتو فلم عشق خانہ خراب کی شوٹنگ کے لئے ناران پہنچ رہی ہے جس کے فلم ساز ڈاکٹر اکرام خان اور کہانی نویس سجا دعلی ہے ۔