درآمدات کنٹرول کرنے سے تجارتی خسارہ کم ہو جائے گا،شاہد رشید بٹ

بدھ 18 جولائی 2018 16:02

درآمدات کنٹرول کرنے سے تجارتی خسارہ کم ہو جائے گا،شاہد رشید بٹ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جولائی2018ء) چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے سرپرست شاہد رشید بٹ نے کہا ہے کہ درامدات میں کمی کی کوششیں بڑھائی جائیں تاکہ تجارتی خسارے میں کمی کے زریعے تیزی سے کم ہوتے ہوئے زرمبادلہ کے ذخائر کو بچایا جا سکے۔لبرل امپورٹ پالیسی ملک و قوم کے حق میں انتہائی مہلک ثابت ہوئی ہے جس میں بنیادی تبدیلیوں کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

یہ پالیسی ترقی یافتہ ممالک کو زیب دیتی ہے جبکہ ترقی پزیر ممالک کیلئے یہ مصیبت ثابت ہوتی ہے۔شاہد رشید بٹ نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ اس وقت مرکزی بینک بمشکل چھ ہفتے کی درامدات کی ادائیگیاں کر سکتا ہے جبکہ درامدات کو کنٹرول کر کے اربوں ڈالر بچائے جا سکتے ہیں۔ پٹرولیم مشینری اور ادویات وغیرہ کی درامدات کم نہیں کی جا سکتیں جبکہ اشیائے خورد و نوش الیکٹرانکس اوردیگر شعبوں کی درامدات میں کمی لانا ممکن ہے۔ حکومت مقامی پیداوار کی حوصلہ افزائی کرکے اربوں ڈالرکی بچت کر سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :