ایوان صنعت و تجارت فیصل آباد کا روپے کی بے قدری کو روکنے کیلئے ضروری اقدامات اٹھا نے کا مطالبہ

بدھ 18 جولائی 2018 16:05

ایوان صنعت و تجارت فیصل آباد کا روپے کی بے قدری کو روکنے کیلئے ضروری ..
فیصل آباد۔18جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2018ء) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر شبیر حسین چاولہ نے دسمبر 2017 ء سے لے کر اب تک 7ماہ کے عرصہ میں چوتھی بار روپے کی قدر میں کمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے اپیل کی ہے کہ روپے کی بے قدری کو روکنے کیلئے فوری طو رپر ضروری اقدامات اٹھا ئے جائیں تاکہ ملک پر بیرونی قرضوں کے بڑھتے ہوئے دبائو کو روکنے کے ساتھ ساتھ ملکی معیشت کو بھی اس کے منفی اثرات سے بچایا جا سکے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ پاکستان کی درآمدات و برآمدات میں بڑھتے ہوئے فرق نے پہلے ہی معیشت کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا رکھی ہے، انہوں نے کہا کہ روپے کی بے قدری سے درآمدات جو پہلے ہی برآمدات سے بہت زیادہ تھیں ان میں مزید اضافہ ہو گا لہٰذا اس صورتحال سے نکلنے کیلئے ایسے سخت اقدامات کی ضرورت ہے جس کے ذریعے غیر ضروری درآمدات کو فوری اور مکمل طور پر روکا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :