ہائیکورٹ نے اسسٹنٹ کمشنر ان لینڈ ریونیو کو سیلز ٹیکس کے شوکاز نوٹس جاری کرنے سے روکدیا

بدھ 18 جولائی 2018 16:07

ہائیکورٹ نے اسسٹنٹ کمشنر ان لینڈ ریونیو کو سیلز ٹیکس کے شوکاز نوٹس ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے اسسٹنٹ کمشنر ان لینڈ ریونیو کو سیلز ٹیکس کے شوکاز نوٹس جاری کرنے سے روک دیا۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے محمد محسن ورک ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے، وکیل نے درخواست گزار کی جانب سے موقف اپنایا کیا کہ سیلز ٹیکس کے سیکشن 11کے تحت نوٹس جاری کرنے کا اختیار کمشنر کو ہے، کمشنران لینڈ ریونیو کے ماتحت شوکاز نوٹس جاری نہیں کرسکتے، نوٹس لاہور،اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلوں کی خلاف ورزی ہے۔

درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ عدالت شوکاز نوٹس دینے کے اقدام کو کالعدم قرار دے۔عدالت نے وکلا کے ابتدائی دلائل سننے کے بعد اسسٹنٹ کمشنر ان لینڈر یونیو کو سیلز ٹیکس کے شوکاز نوٹس جاری کرنے سے روکتے ہوئے ایف بی آر سے 2ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔