ْروپے کی قدر میں ریکارڈ کمی سے کاروباری سرگرمیاں اور معیشت بہت متاثر ہو گی، شیخ عامر وحید
ْروپے کی قدر کو گرنے سے روکنے کیلئے حکومت فوری اصلاحی اقدامات اٹھائے،صدر چیمبر آف کا مرس
بدھ 18 جولائی 2018 16:07
(جاری ہے)
انہوںنے کہا کہ پچھلے تقریبا آٹھ ماہ میں روپے کی قدر میں بیس فیصد سے زائد کمی واقع ہو چکی ہے جو صنعت و تجارت کیلئے تباہ کن ثابت ہو گی اور عام آدمی مہنگائی تلے دب جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ روپے کی قدر گرنے سے بجلی بھی بہت مہنگی ہو جائے گی کیونکہ پاکستان زیادہ تر بجلی تیل سے پیدا کرتا ہے اور اس کے نتیجے میں پیداواری لاگت میں بے تحاشا اضافہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ روپے کی قدر میں اتنی زیادہ کمی سے پاکستان کے غیر ملکی قرضے میں بھی کئی گنا اضافہ ہو گا کیونکہ ڈالر کے مقابلے میں ایک روپیہ گرنے سے بیرونی قرضہ 60ارب روپے بڑھ جا تا ہے۔ انہوںنے کہا کہ اس صورت حال سے نجی شعبے کے تمام بزنس پلانز اور مستقبل کے اندازے بھی بری طرح متاثر ہوں گے کیونکہ کاروباریی برادری کو طویل المدت کاروباری منصوبے تشکیل دینے اور سرمایہ کاری کیلئے مستحکم کرنسی کی ضرورت ہوتی ہے۔انہوںنے کہا کہ پاکستان کا تجارتی خسارہ 37ارب ڈالر سے تجاویز کر گیا ہے جبکہ خسارے کو کم کرنے کا سب سے بہتر طریقہ پیداواری لاگت کو کم کرنا اور برآمدات کو تیزی سے فورغ دینا ہے لیکن روپے کی گرتی ہوئی قدر سے ان مقاصد کا حصول ممکن نہیں ہے۔شیخ عامر وحید نے کہا کہ موجودہ صورت حال میں صنعتی شعبے کو یا تو اپنی صنعتوں کو بند کرنا ہو گا یا اپنی مصنوعات کی قیمتوںکو بڑھانا ہو گا۔تاہم اس سے ہماری مصنوعات مہنگی ہونے سے عوام کیلئے مہنگائی بڑھے گی اور برآمدات میں کمی ہو گی۔ انہوںنے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ صورتحال پر قابو پانے اور معیشت کو مزید کمزور ہونے سے بچانے کیلئے ضروری ہے کہ حکومت فوری طور پر نجی شعبے کو مشاورت کے عمل میں شامل کرے اور معیشت کی بحالی کیلئے ایک متفقہ حکمت عملی وضع کرنے کی کوشش کرے تا کہ معیشت کو مزید تباہی سے بچایا جا سکے۔مزید تجارتی خبریں
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
-
زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی
-
برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی
-
چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا
-
ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی
-
ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.