پاکستان نے زمبابو ے کیخلاف ون ڈے سیریز جیت لی

فہیم اشرف کی جانب سے ون ڈے کیریئر کی بہترین باﺅلنگ

بدھ 18 جولائی 2018 15:28

پاکستان نے زمبابو ے کیخلاف ون ڈے سیریز جیت لی
بلاوایو(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18جولائی 2018 ء) پانچ ایک روز ہ میچز کی سیریز کے تیسرے مقابلے میں پاکستان نے زمبابوے کو9 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز جیت لی ہے ۔زمبابوین کپتان ہیملٹن مساکدزا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو سود مند ثابت نہ ہوا اور کوئی بلے باز زیادہ دیر کریز پر موجود نہ رہ سکا۔ چامو چی بھا بھا 16 اور کپتان ہیملٹن مساکڈزا 10 رنز بنا کر نمایاں رہے،ویلنگٹن مساکاڈزا10کے ساتھ ناٹ آﺅٹ رہے جب کہ 6 بلے باز ڈبل فیگر میں بھی شامل نہ ہوسکے اور پوری زمبابوین ٹیم محض 67رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئی ۔

گرین شرٹس کی جانب سے فہیم اشرف نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے5 شکار کیے جب کہ جنید خان نے 2، یاسر شاہ ،شاداب خان اور عثمان خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

(جاری ہے)

68رنز کے ہدف کے تعاقب میںقومی ٹیم کا آغاز اچھا نہ رہا اور امام الحق اننگز کی پہلی ہی گیند پر پوویلین لوٹے تاہم بابر اعظم اور فخر زمان نے گرین شرٹس کی نیا پار لگا دی۔فخر زمان43اور بابر اعظم19رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔

گرین شرٹس کو اب5 میچز پر مشتمل سیریز میں3-0کی برتری حاصل ہے۔سیریز اپنے نام کرنے کےلئے گرین شرٹس کا آج کے میچ میں فتح درکار ہے جب کہ سیریز میں رہنے کے لیے زمبابوین ٹیم کو لازمی میچ جیتنا ہوگا۔ تیسرے ایک روزہ میچ کےلئے قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں اور حسن علی کی جگہ لیگ سپنر یاسر شاہ اور محمد عامر کی جگہ جنید خان کو موقع دیا گیا ہے۔

کپتان سرفراز احمد کو فخر زمان، امام الحق، بابراعظم، شعیب ملک، آصف علی، فہیم اشرف، حسن علی، یاسر شاہ، جنید خان اور عثمان خان شنواری کی خدمات حاصل ہوں گی۔سکواڈ میں شامل حارث سہیل بیٹی کی طبیعت کی خرابی کے باعث واپس پاکستان آرہے ہیں تاہم ان کی جگہ اب تک کسی متبادل کو نہیں بلایا گیا۔انجری سے واپس لوٹنے والے بابر اعظم ابتدائی دونوں میچز میں کافی بہتر دکھائی دیے، پہلے ون ڈے میں وہ جلد وکٹ گنوا بیٹھے جبکہ دوسرے میں ناٹ آﺅٹ رہے، مگر ان کے پاس زیادہ سکور کا موقع ہی نہیں تھا۔ کپتان سرفراز احمد پہلے ہی واضح کرچکے کہ سیریز جیتنے کے بعد ہی پلیئنگ الیون میں تبدیلیاں ہو سکتی ہیں، ٹیم کا پہلا ہدف سیریز جیتنا ہے، اس کے حصول کے بعد ہی بنچ پاور کو آزمائیں گے۔

متعلقہ عنوان :