ٹریسکوتھک کا ریکارڈ پاش پاش، جوروٹ ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں زیادہ سنچریاں بنانے والے انگلش بلے باز بن گئے

بدھ 18 جولائی 2018 16:09

لیڈز ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2018ء) جو روٹ ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں زیادہ سنچریاں بنانے والے انگلش بلے باز بن گئے، انہوں نے بھارت کے خلاف کھیلے گئے تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں انتہائی شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری سکور بنا کر سابق ہم وطن بلے باز مارکس ٹریسکوتھک کی زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ توڑ کر یہ اعزاز حاصل کیا، ٹریسکوتھک نے 12 سنچریاں سکور کر رکھی تھیں جبکہ روٹ نے 13 ون ڈے سنچریاں بنا کر نیا ملکی ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے، انہوں نے 4800 رنز بنا رکھے ہیں۔

متعلقہ عنوان :