پی ٹی آئی کشمیر برطانیہ کی برانچز کے انٹراء پارٹی الیکشن کے نتائج کا اعلان کردیا گیا

بدھ 18 جولائی 2018 16:10

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جولائی2018ء) پی ٹی آئی کشمیر برطانیہ کے انٹراء پارٹی الیکشن کیلئے چیف الیکشن کمشنر زاہد ہاشمی نے پی ٹی آئی کشمیر برطانیہ کی برانچز کے انٹراء پارٹی الیکشن کے نتائج کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق برمنگھم برانچ کے کامیاب عہدیداران میں صدر عبدالغفور،نائب صدر اللہ دتہ،جنرل سیکریٹری عبدالرئوف،سیکریٹری انفارمیشن نوید احمدشامل ہیں جبکہ بریڈ فورڈ برانچ کے انٹراء پارٹی انتخاب میں صدرشیراز احمد ، نائب صدرآصف علی، جنرل سیکریٹری چوہدری ماجد علی، انفارمیشن سیکریٹری محمد ادریس منتخب ہوئے جبکہ ناٹنگھم برانچ کے انٹراء پارٹی الیکشن میں صدرزاہد حسین، نائب صدرمحمد شفیق، جنرل سیکریٹری محمدریاض ، انفارمیشن سیکریٹری امجد شہزاد منتخب ہوئے جبکہ پیٹرز برا برانچ کے انٹراء پارٹی الیکشن میں صدرمحمد یونس، نائب صدرعارف عزیز، جنرل سیکریٹری واجد حنیف، انفارمیشن سیکریٹری محمد اشرف منتخب ہوئے جبکہ اولڈھم برانچ کے انٹراء پارٹی الیکشن میں صدرشبراز ریاض، نائب صدرفضل رحمن، جنرل سیکریٹری طاہر ایوب، انفارمیشن سیکریٹری مختار احمد منتخب ہوئے جبکہ بلیک برن برانچ کے انٹراء پارٹی الیکشن میں صدرمشتاق حسین، نائب صدرآصف حسین، جنرل سیکریٹری معروف حسین، انفارمیشن سیکریٹری محمد رضوان منتخب ہوئے جبکہ اسٹوک آن ٹرنٹ برانچ کے انٹراء پارٹی الیکشن میں صدرعلی احمد عابد، نائب صدرصغیر احمد، جنرل سیکریٹری وقار علی، انفارمیشن سیکریٹری گلزار احمدمنتخب ہوئے جبکہ وٹفورڈ برانچ کے انٹراء پارٹی الیکشن میں صدرمحمد شعپال، نائب صدرمحمد شعیب، جنرل سیکریٹری سید عقیل حیدر، انفارمیشن سیکریٹری عتیق احمدمنتخب ہوئے جبکہ بیڈفورڈبرانچ کے انٹراء پارٹی الیکشن میں صدرسجاد حسین، نائب صدرمحمد اویس، جنرل سیکریٹری کاشف اقبال، انفارمیشن سیکریٹری اشتیاق احمد منتخب ہوئے جبکہ برانچ کے انٹراء پارٹی الیکشن میں صدر، نائب صدر، جنرل سیکریٹری، انفارمیشن سیکریٹری منتخب ہوئے جبکہ برسٹل برانچ کے انٹراء پارٹی الیکشن میں صدرسجاد احمد، نائب صدرمحمد عارف، جنرل سیکریٹری محمد رحیم، انفارمیشن سیکریٹری مجیب رحمن منتخب ہوئے جبکہ سرے برانچ کے انٹراء پارٹی الیکشن میں صدرمحمد بشیر، نائب صدرصفدر اعظم، جنرل سیکریٹری محمد شفیق رحمن، انفارمیشن سیکریٹری محمد معظم منتخب ہوئے جبکہ سائوتھ ہمپٹن برانچ کے انٹراء پارٹی الیکشن میں صدرفاروق سلیمی، نائب صدرمحبوب حسین، جنرل سیکریٹری الطاف شاہ، انفارمیشن سیکریٹری ساجد خان منتخب ہوئے جبکہ ہائی ویکمب برانچ کے انٹراء پارٹی الیکشن میں صدرمحمد الیاس، نائب صدرظہور احمد، جنرل سیکریٹری سفیر حسین، محمدا مجدانفارمیشن سیکریٹری منتخب ہوئے۔

(جاری ہے)

باقی برانچز کے نتائج کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔