بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کوٹلی میں خرد برد کی خبریں بے بنیاد ہیں‘ ادائیگی بائیو میٹرک کے تحت کی جارہی ہے‘ ترجمان

بدھ 18 جولائی 2018 16:11

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جولائی2018ء) بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ترجمان کے مطابق بے بنیاد حقائق کے برعکس BISP میں خردبرد کی خبروں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ BISP کی رقوم کی ادائیگی کو مکمل شفاف بنانے کے لیے ضلع کوٹلی میں مستحقین کو رقوم کی ادائیگی ATM کی بجائے بائیو میٹرک سسٹم کے تحت کی جا رہی ہے ۔ BISPکوٹلی میں خرد برد کی خبریں بے بنیاد ہیں۔

ترجمان BISP کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوٹلی کے خلاف کروڑوں روپے کی خرد برد کرنے کی خبر بے بنیاد اور زمینی حقائق کے سرا سر منافی ہے ۔ ترجمان BISP کے مطابق BISP میں پہلے ہی سے پے منٹ کا مروجہ طریقہ کا ر انتہائی صاف اور شفاف تھا اس میں مذید بہتری لانے کے لیے گزشتہ دو تین ماہ سے BISP ، نادرہ ، بنکس اور اومنی ایجنٹس نے ادائیگی کے لیے BVS ، بائیو میٹرک ویریفکیشن سسٹم متعارف کروایا ہے ۔

(جاری ہے)

BVS سسٹم کے تحت نامزد اومنی ایجنٹ ، مستحقین کو از گواہ خود بعد از تصدیق بائیو میٹرک سسٹم متعلقہ مستحقین کو ادائیگی کرتا ہے ۔ ریکارڈ کے لیے رجسٹر مرتب شدہ ہیں جن پر بھی مستحقین کے مکمل کوائف درج کیے جاتے ہیں اس کے بعد ایجنٹ کو متعلقہ بنک نادرا کی معاونت سے رقم ادا کرتا ہے اس وقت ضلع کوٹلی میں کل 10 ، BVS پوائنٹس ہیں جنکی بھی مکمل نگرانی BISP کا ایماندار ، تجربہ کار سٹاف ہمہ وقت کرتا ہے ۔

BDC سسٹم کو کوٹلی ، بھمبر میں آف کر دیا گیا ہے BISP ترجمان کے مطابق BVS ، سسٹم کوٹلی اور بھمبر کے اضلاع میں پائلٹ فیز میں ہے سسٹم میں پچیدگیاں ضرور ہیں جو کہ ختم ہو رہی ہیں مگر سسٹم کی شفافیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا ترجمانBISP نے جہاں ضلع کوٹلی کے BISP کے عملہ کی شب و روز محنت لگن اور یمانداری کو سراہاوہاں اس بات کابھی اعادہ کیاگیاکہ اس طرح کی بے بنیاد خبروں سے مستحقین ودیگر عوام کاجہاں اعتماد اٹھتاہے وہاں بے چینی میں بھی اضافہ ہوتاہے۔ انھوں نے کہاکہ BISPکے جملہ پروگرام قانون وقاعدے کے مطابق چل رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :