انٹر میڈیٹ و ثانوی تعلیمی بورڈ میرپور کے زیر اہتمام منعقدہ امتحان ثانوی کے نتیجہ کا اعلان کل ہو گا

بدھ 18 جولائی 2018 16:11

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جولائی2018ء)آزادجموں و کشمیر انٹر میڈیٹ و ثانوی تعلیمی بورڈ میرپور کے زیر اہتمام منعقدہ امتحان ثانوی (کمپوزٹ ) سالانہ 2018 ء جس کے نتیجہ کا اعلان مورخہ19 جولائی 2018 کو ہو گا کی جوابی کاپیوں کی تحت ضابطہ ری چیکنگ کی فیس معہ درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ 03 اگست2018 مقرر کی جاتی ہے ۔

(جاری ہے)

لہذا جوابی کاپیوں کی ری چیکنگ کروانے والے امیدواران کی درخواست ہا معہ فیس بحساب 1000/= روپے فی جوابی کاپی مقررہ شیڈ ول کے اندر بحق بورڈ جمع کروا کر اصل بینک چالان / رسید بذریعہ رجسٹر ڈ ڈاک مورخہ08 اگست2018 تک دفتر موصول ہونی چاہیے تاہم دستی درخواستیں 03 اگست2018 تک ہی موصول کی جائیں گی ۔

مقررہ تاریخ کے بعد موصول ہونے والی درخواستوں پر تحت قواعد کاروائی ممکن نہ ہو گی ۔ درخواست فارم بورڈ کے صدر دفتر اور علاقائی رابطہ داتر سے حاصل کیے جا سکتے ہیں ۔ نیز یہ فارم فارم بورڈ کی ویب سائٹ www.ajkbise.edu.pk پر بھی دستیاب ہوں گے ۔