ویں ایشین گیمز مینز اینڈ ویمنز ہاکی ایونٹس کے شیڈول کا اعلان

مینز ایونٹ 20اگست سے یکم ستمبر تک منعقد ہو گا، پاکستانی ٹیم 20اگست کو تھائی لینڈ کیخلاف میچ سے مہم کا آغاز کریگی

بدھ 18 جولائی 2018 16:15

جکارتہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جولائی2018ء) آئندہ ماہ انڈونیشیا میں ہونے والے 18ویں ایشین گیمز کے مینز اینڈ ویمنز ہاکی ایونٹس کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا، ایشین گیمز ہاکی ٹورنامنٹس کی تاریخ میں پہلی مرتبہ مینز اینڈ ویمنز ایونٹس میں ریکارڈ 21ٹیمیں ٹائٹلز کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی، پاکستانی ٹیم کو گروپ بی میں ملائیشیا، بنگلہ دیش،، تھائی لینڈ،، اومان اور میزبان انڈونیشیا کا چیلنج درپیش ہو گا، گرین شرٹس 20اگست کو تھائی لینڈ کے خلاف میچ سے مہم کا آغاز کریں گے، دونوں ٹورنامنٹس کی فاتح ٹیمیں 2022 میں ٹوکیو میں شیڈول اولمپکس گیمز میں جگہ بنانے کا اعزاز حاصل کریں گی۔

اعلان کردہ شیڈول کے تحت مینز ٹورنامنٹ 20اگست سے یکم ستمبر تک ہو گا، ایونٹ میں شریک 11ٹیموں کو دو مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں بھارت،، کوریا، جاپان، سری لنکا اور ہانگ کانگ چائنہ، گروپ بی میں پاکستان،، ملائیشیا، بنگلہ دیش،، اومان، تھائی لینڈ اور انڈونیشیا شامل ہیں، پاکستانی ٹیم 20اگست کو ابتدائی میچ میں تھائی لینڈ کے مدمقابل ہو گی، گرین شرٹس اپنا دوسرا میچ 22 اگست کو اومان، تیسرا میچ 24اگست کو انڈونیشیا، چوتھا میچ 26اگست کو ملائیشیا جبکہ پانچواں اور آخری میچ 28اگست کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی۔

(جاری ہے)

اسی طرح ویمن ٹورنامنٹ 19اگست سے 31اگست تک کھیلا جائے گا، 10ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، چین،، جاپان، ملائیشیا، ہانگ کانگ چائنہ اور چائنیزتائپے گروپ اے، کوریا، بھارت،، تھائی لینڈ،، قازقستان اور انڈونیشیا گروپ بی میں شامل ہیں۔