کراچی واٹر بورڈ کا پانی فراہم کرنے والا سافٹ ویئر خراب

سافٹ ویئر علاقے کے انتخاب پر آ کر رک جاتا ہے اور آگے نہیں بڑھ پاتا،صارفین

بدھ 18 جولائی 2018 16:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2018ء) کراچی کے شہری پانی کے لیے ایک بار پھر پریشان ہیں، کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کا پانی فراہم کرنے والا سافٹ ویئر خراب ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق واٹربورڈ نے چند روز قبل پانی فراہم کرنے کے لیے سافٹ ویئرتیار کیا تھا،جس کے ذریعے عوام سرکاری نرخوں پر پانی منگوا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

صارفین کے مطابق یہ سافٹ ویئر علاقے کے انتخاب پر آ کر رک جاتا ہے اور آگے نہیں بڑھ پاتا۔

ادھر ایم ڈی واٹر بورڈ خالد شیخ کا کہنا ہے کہ پانی فراہم کرنے والا سافٹ ویئر بالکل ٹھیک کام کر رہا ہے۔ذرائع کے مطابق کراچی کی نصف آبادی کو پانی لائنوں کے ذریعے فراہم نہیں کیا جاتا۔حکام کے مطابق کراچی کی یومیہ ضرورت 1200 ملین گیلن پانی ہے، جبکہ شہر کو کم و بیش 600 ملین گیلن پانی فراہم کیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :