پولنگ اسٹیشن کے اطراف صفائی ستھرائی کی ہدایت ،

خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں متوقع بارش کے سلسلے میں بھی حکمت عملی مرتب کرلی گئی ہے عملہ اور شکایتی مراکز فعال رہیں گے،ایم ڈی ،سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ

بدھ 18 جولائی 2018 16:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2018ء) منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ سعید احمد مینگیجو نے کہا ہے کہ الیکشن کے دوران متعدد افسران و عملے کی الیکشن میں ڈیوٹی کی تعیناتی کے بعد بھی کچرا اٹھانے کا عمل متاثر نہیں ہونے دیں گے اس سلسلے میں اقدامات کررہے ہیں۔ جبکہ پولنگ اسٹیشن کے اطراف صفائی ستھرائی کے کام کا آغاز کردیا گیا ہے۔

پولنگ اسٹیشن کے اطراف صفائی ستھرائی کے لئے سینیٹری ورکرز کی خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے، متوقع بارش کے سلسلے میں بھی حکمت عملی مرتب کرلی گئی ہے عملہ اور شکایتی مراکز فعال رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ روٹین کا کچرا اٹھانے کے ساتھ ساتھ بالخصوص پولنگ اسٹیشن کے اطراف صفائی کا کام جاری ہے جوکہ الیکشن تک جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

جبکہ متوقع بارش کے لئے بھی ضروری سامان اور عملے کو فعال کردیا گیا ہے اس کے علاوہ چائنیز اور مقامی کنٹریکٹرز کوہدایات دے دی گئیںہیںکہ عوام کو شکایات کا موقع نہ دیا جائے کچرا کنڈیوں کو بروقت صاف کریں تاکہ بارش کے بعد گندی اور جراثیم کی افزائش نسل کو روکا جا سکے۔

علاوہ ازیں اس سلسلے میں عوام سے اپیل ہے کہ اپنی شکایات کے لئے (1339) ، ضلع شرقی کے لئی(35314171), (35314172) ، ضلع جنوبی کے لئے 32744473),(32744474) ( اورضلع ملیر کے لئے (99333656) ،(03000544274) اور ہیڈ آفس کے نمبر 99333704-6عوامی شکایات کے لئے فعال رہیں گے،لہذااپنی شکایات درج کرائیں جہاں عملہ فوری طور پر شکایات کے ازالے کے لئے متعلقہ افسران کوتفصیلات فراہم کرے گاتاکہ شکایات کے ازالے کے لئے بروقت عملدرآمد یقینی بنایا جاسکے۔ علاوہ ازیں ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ نے ضلع غربی کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے صورتحال کا معائنہ کیا اور موقع پر موجود چائنیز کنٹریکٹرز کو صفائی کی صورتحال مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔