دنیا بھر میں کاروباری ادارے سیکورٹی اور کارکردگی میں اضافے کے لیے اوریکل بلاک چین کلائوڈ سروس استعمال کررہے ہیں، اوریکل

بدھ 18 جولائی 2018 16:17

دنیا بھر میں کاروباری ادارے سیکورٹی اور کارکردگی میں اضافے کے لیے اوریکل ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2018ء) دنیا بھر میں کاروباری ادارے اپنی اشیاء کی ترسیلات کو موثر ، زیادہ محفوظ اور بہترین بنانے کے لیے اوریکل بلاک چین کلائوڈ سروس ایڈاپٹر ورژن استعمال کررہے ہیں جو انہیں بلاک چین نیٹ ورک بنانے میں مدد فراہم کرتا ہے جس سے ان کی ترسیلات اور سپلائی چین کی کارکردگی میں اضافہ ہوتا ہے اور وہ زیادہ محفوظ بن جاتی ہیں۔

عالمی ادارے بشمول عرب اردن انویسٹمنٹ بینک، کارگو اسمارٹ، سرٹیفائڈ اوریجن، انڈین آئل، انٹیلی پوسٹ، ایم ٹی او، نیورو سوفٹ، نائیجیریا کسٹمز، سوف بینگ، سولر سائٹ ڈیزائن، ٹریڈ فن شامل ہیں جو پہلے ہی اوریکل بلیک چین پلیٹ فارم پر کام کررہے ہیں۔بلاک چین کاروباری استعداد کو بہتر بنانے کے ساتھ لاگت میں کمی کا بھی باعث ہے اوریکل بلاک چین کلائوڈ سروس کاروباری و دیگر اداروں کو ڈیویلپمنٹ پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے جو انہیں نیٹ ورک قائم کرنے میں مدد دیتا ہے۔

(جاری ہے)

اسی طرح اوریکل سوفٹ ویئر ایز اے سروس(SaaS) دیگر تھرڈ پارٹی ایپلی کیشنز کے ساتھ فوری مل کر کام انجام دیتا ہیں اور اسی طرح دیگر بلاک چین نیٹ ورک اور اوریکل پلیٹ فارم (Oracle PaaS ) کے ساتھ کام کرتے ہیں۔ایگزیکٹو نائب صدر، اوریکل کلائوڈ پلیٹ فارم، امیت زاویری نے کہا کہ بلاک چین عہد حاضر کی ایک جدید ٹیکنالوجی ہے اور اس کی فراہمی کا اعلان ہمارے لیے باعث خوشی ہے، یہ کسٹمرز اور پارٹنرز کے ساتھ ہماری برسوں کی ریسرچ اور ڈیویلپمنٹ کا نتیجہ ہے۔

اس کے ذریعے ادارے غیر ضروری کاروباری امور کا خاتمہ کرنے کے ساتھ اپنے ڈسٹری بیوٹڈ نیٹ ورک کے ساتھ زیادہ آسانی سے ٹرانزیکٹ کرسکتے ہیں جو زیادہ شفاف اور پہلے سے زیادہ محفوظ ہے۔عالمی تجزیاتی فرم آئی ڈی سی کے گروپ نائب صدر مینوفیکچرنگ اینڈ ریٹیل، رابرٹ پارکر نے کہا کہ بلاک چین پراجیکٹس تیزی سے پائلٹ سطح سے اب پیداواری سطح پر استعمال ہورہے ہیں کیونکہ کاروباری اور حکومتی سطح پر ان کی خصوصیات بشمول ڈسٹری بیوٹڈ لیجر اور کنٹریکٹس کی اہمیت کے پیش نظر ان کے استعمال میں اضافہ ہوا ہے۔

مزید یہ کہ اخراجات میں جیسے اضافہ ہوگا خریداروں کو انٹرپرائز کلاس پلیٹ فارم کی ضرورت پڑے گی جس میں ڈیٹا سیکورٹی، اطمینان، توسیعی گنجائش، انتظامی خصوصیت اور آسانی سے استعمال کی خصوصیت شامل ہوں۔ کاروباری دیگر ادارے ٹرانزیکشن، سپلائی چین کے ذریعے اشیاء کی فراہمی کے ریکارڈ اور لاگت میں کمی کے لیے اوریکل بلاک چین کلائوڈ سروس استعمال کررہی ہیں۔

ان اداروں میں عالمی شپنگ کمپنیاں، عالمی مینوفیکچررز، فوڈ پروڈیوسرز اور انرجی مارکیٹ وغیرہ شامل ہیں۔ایمن قدومی ، ڈپٹی جنرل منیجر، انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ سیکورٹی، عرب اردن انویسٹمنٹ بینک نے کہا کہ اوریکل بلاک چین پلیٹ فارم رقوم کی الیکٹرانک ترسیل میں آسانی مہیا کرتا ہے جس سے لاگت میں کمی، سیکورٹی میں اضافہ اور صارفین کو بہترین خدمات فراہم ہوتی ہیں۔