کوہاٹ،مٹی کا تودہ گرنے سے ایک ہی خاندان کے دو افراد جاں بحق

بدھ 18 جولائی 2018 16:19

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2018ء) قبائلی ضلع کرم کی لوئرتحصیل کے علاقے پیر قیوم میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک ہی خاندان کے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق افراد میں باپ اور جواں سال بیٹی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

پولیٹیکل حکام نے’ این این آئی ‘کو رابطہ کرنے پر بتایا کہ قبائلی ضلع کرم کی لوئرتحصیل کے علاقے پیر قیوم میں بدھ کے روز صبح تقریباً ساڑھے سات بجے گل رسول ولد نواب خان اپنے گھر میں موجود پہاڑی کی کھدائی کررہا تھا کہ اچانک مٹی کا تودا اٴْن پر آگرا جس کی زدمیں آکر 50 سالہ گل رسول اوراٴْ س کی 17سالہ جواں بیٹی نازیہ بی بی ملبے تلے دب گئے ۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگ فوری طورپرجائے وقوعہ پہنچے اور امدادی کاروائیاں شروع کرکے دونوں کو ملبے تلے نکال کرتحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال صدہ پہنچایا۔ پولیٹیکل حکام کے مطابق جواں سال بیٹی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی تھی جبکہ باپ گل رسول زخموں کی تاب نہ لاکربعدازاں ہسپتال میں چل بسا۔حکام نے واقعہ کی ایف آئی آر درج کرلی ہے۔

متعلقہ عنوان :