پاکستان کی خارجہ پالیسی پرانے مسائل سے دوچار ہے ،نگران وزیر خارجہ

بدھ 18 جولائی 2018 16:23

پاکستان کی خارجہ پالیسی پرانے مسائل سے دوچار ہے ،نگران وزیر خارجہ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جولائی2018ء) نگران وزیر خارجہ عبداللہ حسین ہارون نے کہا ہے کہ عالمی صورتحال تیزی سے تبدیل ہورہی ہے دنیا میں نئے فوجی اور معاشی اتحاد بنیں گے پاکستان کی خارجہ پالیسی پرانے مسائل سے دوچار ہے لیکن بھارت کو بھی اپنی غلطیوں کا احساس کرنا ہوگا کیونکہ پاکستان کو بھارت،افغانستان اور دہشتگگردی جیسے چیلنجز کا سامنا ہے تفصیلات کے مطابق نگران وزیرخارجہ عبداللہ حسین ہاروں نے خارجہ پالیسی سے متعلق سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی صورتحال تیزی سے تبدیل ہورہی ہے اسلئے عالمی منظر نامے کے بارے میں کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے دنیا میں آہستہ آہستہ نئے فوجی اور معاشی اتحاد بنیں گے پاکستان کی خارجہ پالیسی پرانے مسائل سے دوچار ہے سب چاہتے ہیں کہ ہمسائے اور عالمی برادری کوش رہے عبداللہ حسین نے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو بھارت،افغانستان اور دہشتگردی جیسے چیلنجز کا سامنا ہے اور بھارت کو اپنی غلطیوں کا احساس کرنا ہوگا نگران وزیر خارجہ نے کہا کہ شام اور عراق میں بدامنی ہے امریکی اور روسی صدر کو آپس میں مذاکرات کرنے چاہئے اور ان مذاکرات کا فائدہ پوری دنیا کو ہوگا