سندھ ، الیکشن میں پولیس کی معاونت کیلئے خواجہ سراؤں کے انٹرویو جاری

ایمانداری سے فرائض سرانجام دینگے تاکہ آگے بھی ایسے مزید مواقعوں پر ہماری خدمات حاصل کی جاسکیں، خواجہ سرا

بدھ 18 جولائی 2018 16:23

سندھ ، الیکشن میں پولیس کی معاونت کیلئے خواجہ سراؤں کے انٹرویو جاری
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جولائی2018ء) سندھ کے پولیس اسٹیشنوں پر الیکشن میں پولیس کی معاونت کیلئے خواجہ سراؤں کے انٹرویو جاری ہیں سینکڑوں کی تعداد میں خواجہ سراؤں کی انٹرویوں کیلئے پولیس اسٹیشنوں کے باہر لائین لگ گئیں تفصیلات کے مطابق 25جولائی کو الیکشن ڈے کے موقع پر پولنگ اسٹیشنوں پر پولیس کی معاونت کیلئے خواجہ سراء بھی پرجوش ہوگئے ہین سینکڑوں کی تعداد میں سندھ بھر کے پولیس اسٹیشنوں پر خواجہ سراؤں کے انٹرویوز جاری ہیں اس حوالے سے خواجہ سراؤں کا کہنا تھا کہ آخر ہم لوگ بھی الیکشن کے موقع پر حکومت کے کام آگئے ہیں ہم ایمانداری سے فرائض سرانجام دینگے تاکہ آگے بھی ایسے مزید مواقعوں پر ہماری خدمات حاصل کی جاسکیں واضح رہے کہ پولیس کی جانب سے الیکشن کے موقع پر خواجہ سراؤں سے مدد مانگی گئی تھی