ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے والے لیڈر کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے بند کردیا گیا،حمزہ شہباز

بدھ 18 جولائی 2018 16:23

ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے والے لیڈر کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے ..
پسرور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جولائی2018ء) مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہپاکستان کے لیے خطرہ مسلم لیگ ن نہیں بلکہ دہشت گرد ہیںجو ملک کو کمزور کرنا چاہتے ہیں ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے والے لیڈر کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے بند کردیا گیا جس کی وجہ سے ملکی ترقی کا سفر رک گیا پاکستان کی غیور عوام 25جولائی کو ہونے والے الیکشن میں شیر پر مہریں لگا کر پاکستان مسلم لیگ ن کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے ان خیالات کا اظہار انہو ں نے پسرور میں نواز پارک میں سابق وفاقی وزیر قانون و انصاف زاہد حامد خاں کے بیٹے علی زاہد کے انتخابی جلسہ سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف نے اپنے دور اقتدار میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کرختم کرکے ملک سے اندھیرے ختم کیے اور دہشت گردی کا بھی خاتمہ کرکے ملک میں امن و امان کی صورت حال بہتر بنائی انہوں نے کہا عمران خاں کو برسر اقتدار لانے کے لیے پاکستان مسلم لیگ ن کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے اور اس کو کونے میں لگانے کے لیے اوچھے ہتکھنڈے استعمال کیے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف نے ملک میں ترقی کی نئی رائیں کھولی اور دھرنا خاں نے ملک کی معثیت کو تباہ و برباد کرکے رکھ دیا انہوں نے کہا کہمسلم لیگ ن کی حکومت نے عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کی 25جولائی کو عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے مسلم لیگ ن کو کامیاب کرائیں گے انہوں نے کہا کہ جنر ل الیکشن 2018 ء ہمارے مستقبل کا فیصلہ کرئے گا کہ عوام کس کے ساتھ ہے انہوں نے کہا کہ نواز حکومت کا سب سے بڑا کارنامہ سی پیک کا منصوبہ ہے اور سی پیک کے منصوبے کی وجہ سے ملک میں ترقی کی نئی رائیں کھلے گئی انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کے دشمنوں کو سی پیک کا منصوبہ ہضم نہیں ہو رہا اس لیے وہ اس منصوبے کو سبوتثار کرناس چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہپاکستان مسلم لیگ ن وہ جماعت ہے جس نے پانچ سال قبل جو عوام سے وعدے کیے تھے وہ تمام وعدے پورے کیے انہوں نے کہا کہ اگر خدا نخوستہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت نہ بنی توپاکستان میں جاری تمام جاری ترقیاتی منصوبے رک جائیں گے پہلے ہی جھوٹے خاں نے دھرنے دے دے کر ملک کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا ہے اس لیے میں اپ لوگوں سے درخواست کرتا ہوں کہ 25جولائی کو پاکستان مسلم لیگ ن کو ووٹ دے کر اس کو کامیاب کرا کر اس کے ہاتھ مضبوط کریں تا کہ ملک میں رکے ہوئے ترقیاتی منصوبے دوبارہ سے شروع کرا سکیں انہوں نے خطاب کے دوران ضرور دے کر عوام سے اپیل کی کہ جو پاکستان مسلم لیگ ن کے ساتھ رویہ رکھا جا رہا ہے وہ اپ کے سامنے ہے میاں محمد نواز شریف اور مریم نواز کا کیا قصور تھا کہ دونوں باپ بیٹی کو پکڑ کر حوالات میں بند کردیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ اللہ کی لاٹھی بڑی بے آواز ہے اس لیے ہماری بربادی پر جشن منانے والوں کو یاد ہونا چاہیے کہ کل کو ان کی بھی باری آ سکتی ہے انہوں نے کہا کہ پسرور پاکستان مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے اور ایک مرتبہ میرے چچا میاں محمد نواز شریف بھی یہاں سے الیکشن لڑ کر ایم این اے منتخب ہوئے تھے اور یہاں کی عوام نے تین مرتبہ زاہد حامد خاں کو بھی اسی حلقہ سے کامیاب کروایا اور اس مرتبہ بھی انشاء اللہ تعالی 25جولائی کا سورج پاکستان مسلم لیگ ن کی کامیابی کی نوید لے کر طلوع ہو گا اور پاکستان مسلم لیگ ن دوبارہ برسر اقتدار آ کر پہلے سے زیادہ وطن عزیز کی عوام کی خدمت کرئے گی انہوں نے کہا کہ اگر سابق دور میں ہم لوگوں سے کوئی غلطیاں ہو گئی تھی اور اب اس پر قابو پانے کی کوشش کریں گے انہوں نے کہا کہ اقتدار میں آنے کے خواب دیکھنے والوں کے خواب انشاء اللہ تعالی دل ہی میں رہ جائیں گے اور وہ اسی طرح روڈ پر زلیل و خوار ہوتے رئیں گے اور ہم عوام کی خدمت کرتے رہیں گے