گلگت؛ضلع غذر میں 5گھر سیلابی ریلے کی نذر ہو گئے،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

سینکڑوں افراد کی محفوظ مقامات کی جانب نقل مکانی

بدھ 18 جولائی 2018 16:28

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جولائی2018ء) گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں پانچ گھر اور گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئے،تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ سیلابی ریلے نے آبادیوں اور سڑ کوں کو شدید متاثر کیا جس کی وجہ سے ضلع غذر کا دیگر علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع ہونے کا خدشہ ہے جبکہ سینکڑوں افراد محفوظ مقامات کی طرف نقل مکانی کرگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حالیہ بارشوں اور گلیشئر پر برف پگھلنے سے پانی کے بہاؤمیں اضافے کے باعث سیلابی ریلے نے تباہی مچاتے ہوئے آبادیوں اور سڑکوں کو شدید متاثر کیا جبکہ پانچ گھر اور ایک گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئے ،تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔سیلابی ریلے کے نقصان سے بچنے کے لئے سینکڑو ں افراد محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہوگئے ہیں جبکہ شدید سیلاب سے ضلع غذر کا دیگر علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع ہونے کا خدشہ بھی پیدا ہوگیا ہے ۔این ڈی ایم اے کی امدادی ٹیمیں متاثر ین کی مدد کے لئے روانہ ہوگئی ہیں اور مقامی اداروں امدادی ٹیمیں بھی متاثرین کی مدد میں مصروف ہیں