پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے جون 2018 کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی

بدھ 18 جولائی 2018 16:37

لاہور۔18جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2018ء) پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے تحت پنجاب پولیس انٹیگریٹڈ کمانڈ کنٹرول اینڈ کمیونیکیشن سینٹر نے جون 2018 کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے، رپورٹ کے مطابق اتھارٹی کے آپریشن مانیٹرنگ سینٹر(OMC)نے قوانین کی خلاف ورزی اور مشکوک حرکات پر24 ہزار606 کیسز رپورٹ کئے، جون کے دوران 373 مشتبہ افراد کو پولیس رسپانس یونٹ اور ڈولفن اسکواڈز کے ذریعہ چیک کروایا گیا جبکہ30 قانون شکن عناصر کیخلاف ایف آئی آر درج کروائی گئیں،کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر سی29 احتجاج اور ریلیوں کو ڈیجیٹل سرویلنس سسٹم کے تحت مانیٹر کیا گیا، 8710 گاڑیوں اور موٹرسائیکلز کیخلاف نمبر پلیٹ نہ ہونے پرایکشن لیا گیا، اتھارٹی کے ویڈیو کنٹرول سنٹر(VCC) کی جانب سے پولیس کو انویسٹی گیشن میں مدد کیلئی130سے زائد کیسز میں ڈیجیٹل شہادتیں مہیا کی گئیں ہیں، سیف سٹیز اتھارٹی کے Lost & Found سنٹر نے جون کے دوران 1 گمشدہ شخص کو اپنوں سے ملوایا جبکہ2گاڑیوں، 100 موٹر سائیکلز اور6 آٹو رکشہ برآمد کر کے اصل مالکان کے حوالے کئے گئے، پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے 15ایمرجنسی کنٹرول سنٹر(ECC) میں 4 لاکھ3 ہزار871 کالزلی گئیں جن میں سی3 لاکھ7 ہزار187 کالز بوگس نکلیں، اتھارٹی کے ایمرجنسی کنٹرول سنٹر سے 35 ہزار43کیسز فوری ایکشن کیلئے ڈیسپیچ کنٹرول سنٹر(DCC) کو بھجوائے گئے جن میں سے ریسکیو امداد کے 1333جبکہ ٹریفک کے 1287کیسزشامل تھے، جون کے دوران اتھارٹی کے میڈیا مانیٹرنگ سنٹر (MMC) نے 287 ممنوعہ سوشل میڈیا پیجز اور لنکس جن پر فرقہ وارانہ اور شدت پسندی کی تشہیر پر مبنی مواد موجود تھا کو رپورٹ کیا اور انہیں بلاک کروایا گیا، ویری ایبل میسیجنگ سروس کے تحت ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلئے آگاہی مہم اور ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے حوالے سے اشتہاری مہم سوشل میڈیا اور VMS اسکرینز کے ذریعہ سے یقینی بنائی گئی، پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی شہر میں 8000کیمروں اور جدید انفراسٹرکچر کے ساتھ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی راہنمائی و امداد کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے، شہری کسی بھی ہنگامی صورتحال میں 15ایمرجنسی ہیلپ لائن پر رابطہ کر کے سیف سٹیز اتھارٹی اور پولیس کی خدمات حاصل کر سکتے ہیں۔