Live Updates

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بیرونی فنڈنگ کیس کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف عمران خان کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا

بدھ 18 جولائی 2018 16:37

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بیرونی فنڈنگ کیس کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2018ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے بیرونی فنڈنگ کیس کے حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے ۔بدھ کو عدالت عالیہ کے جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل سنگل بینچ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے 12مارچ کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی ۔

اس موقع پر پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے وکیل بابر اعوان پیش ہوئے ۔

(جاری ہے)

سماعت کے موقع پر پی ٹی آئی کے سابق رہنماء اکبر ایس بابر کے وکیل احمد حسن شاہ نے اپنے دلائل میں کہا کہ اکبر ایس بابر کو پارٹی سے نکالے جانے کے حوالے سے ستمبر 2011 کا لیٹر سامنے نہیں آیا اور لیٹر کے اصلی ہونے کے بارے میں بھی کوئی ثبوت موجود نہیں ہیں ۔اکبر ایس بابر کے وکیل نے کہا کہ پی ٹی آئی پارٹی فنڈنگ کی کچھ تفصیلات حنیف عباسی کیس میں پہلے ہی پیش کی جا چکی ہیں۔

سماعت کے موقع پر الیکشن کمشین آف پاکستان کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ قانون کے مطابق سکروٹنی کا عمل جاری ہے 31 جولائی کو مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی کے خلاف درخواستوں پر بھی سماعت ہے۔عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات