وفاقی کابینہ نے سابقہ فاٹا/پاٹا کے علاقوں میں ابتدائی طورپر تین ماہ کے لئے وفاقی ٹیکسوں کی چھوٹ کی منظوری دے دی ،
وفاقی حکومت کے گریڈ 17 سے 22 کے افسران کی دو دن اور گریڈ ایک سے 16 کے اہلکاروں کی ایک دن کی تنخواہ دیامر بھاشا اور مہمند ڈیموں کی تعمیر کے لئے عطیہ کرنے کی تجویز کی بھی توثیق کر دی گئی، کابینہ کے ارکان اس فنڈ کے لئے اپنی ایک ماہ کی تنخواہ دیں گے وفاقی کابینہ کااجلاس نگران وزیر اعظم جسٹس (ر) ناصر الملک کی زیر صدارت بدھ کو وزیر اعظم آفس میں وفاقی کابینہ کااجلاس منعقد ہوا
بدھ 18 جولائی 2018 16:40
(جاری ہے)
ان اقدامات میں 42 ہزار سے زائد سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی، نیکٹا کے ذریعے صوبائی حکومتوں کے ساتھ معلومات کے تبادلے، ایوی ایشن معاونت کی فراہمی اور ایف آئی اے اور نادرا کی طرف سے تکنیکی معاونت سمیت مختلف اقدامات شامل ہیں۔
کابینہ نے صوبائی حکومتوں کے لئے اس بات کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا کہ انتخابی ضابطہ اخلاق اور سکیورٹی پروٹوکول پر سختی سے عملدرآمد ہو اورانتظامیہ کی طرف سے سیاسی رہنمائوں کو کارنر میٹنگز اور سیاسی اجتماعات کے دوران سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات کے بارے میں آگاہ رکھا جائے۔ کابینہ نے اینٹی منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے لئے سرمائے کی فراہمی کی روک تھام کے حوالے سے ملک کی کمٹمنٹ پوراکرنے کے لئے ایکشن پلان پر عملدرآمد میں سہولت کے لئے خزانہ ڈویژن کی طرف سے تجویز کردہ مختلف اقدامات کی منظوری دی۔ کابینہ نے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کے حوالے سے وفاقی ملازمین کی طرف سے حصہ ڈالنے کی تجویز کی تائید کی ۔ تجویز کے مطابق گریڈ 17 سے 22 کے افسران کی دو دن کی تنخواہ اور گریڈ ایک سے 16 کے اہلکاروں کی ایک دن کی تنخواہ اس مقصد کے لئے عطیہ کی جائے گی۔ کابینہ کے ارکان فنڈز کے لئے اپنی ایک ماہ کی تنخواہ دیں گے۔ کابینہ نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد سلیم کی تین سال کے عرصہ کے لئے جج بینکنگ کورٹ II لاہور تقرری کے لئے منظوری دی ۔ کابینہ نے 13 جولائی 2018ء کی سمری اور قومی احتساب آرڈیننس 1999 کی شق 16 کی ذیلی دفعہ بی کے تحت جاری حکمنامہ واپس لینے کی بھی منظوری دی ۔ کابینہ نے مقابلے کے امتحان کے قواعد 2016ء اور 2017ء کی از سر نو توثیق کے لئے آرڈیننس کی منظوری دی۔ اجلاس نے پورٹ قاسم اتھارٹی کے چیئرمین کے عہدے کا اضافی چارج اسد رفیع چندنا ( بی ایس 21) کو دینے کی تجویز بھی منظور کردی۔ کابینہ نے سابقہ فاٹا/پاٹا کے علاقوں کو ابتدائی طورپر تین ماہ کے لئے وفاقی ٹیکسوں کی چھوٹ کے حوالے سے نوٹیفکیشن کے اجراء کی بھی منظوری دی۔ اجلاس میں الیکشن ایکٹ 2017 کی شق 6 میں ترمیم کی بھی منظوری دے دی گئی ۔مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.