ڈرائیونگ لائسنس اتھارٹی کی سست روی کے با عث حصول لائسنس کیلئے لوگ 6 ماہ سے آفس کے چکر لگانے پر مجبور

بدھ 18 جولائی 2018 16:52

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2018ء) ڈرائیونگ لائسنس اتھارٹی کی سست روی کے با عث حصول لائسنس کیلئے لوگوں کو 6 ماہ سے آفس کے چکر لگوائے جا رہے ہیں، ہر بار مشین خراب ہونے کا بہانہ بنا کر مزید تاریخ دے دی جاتی ہے ۔

(جاری ہے)

ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے چھ ماہ قبل درخواست دینے والے ایک شہری نے بتایا کہ جنوری میں 700 روپے فیس جمع کی گئی تھی اور دو ماہ بعد کا وقت دیا گیا تھا لیکن بارہا چکر لگانے کے باوجود تاحال لائسنس جاری نہیں کیا گیا اور آفس میں موجود عملہ ہر بار مشین خراب ہونے کا بہانہ بنا کر اگلی تاریخ بتا دیتا ہے۔

متاثرہ شہری نے ڈی پی او ہری پورسے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈرائیونگ لائسنس اتھارٹی کے حکام کا قبلہ درست کر کے شہریوں کو کوفت سے نجات دلائی جائے۔