لارج ٹیکس پیئر یونٹ کی ٹیم کا بحریہ ٹائون کا دورہ،

پراپرٹی ڈیلرز، ایڈوائزرز،ایجنٹس اور سرمایہ کاروں کو ٹیکس ایمنسٹی سکیم 2018ء کی اہمیت و افادیت سے آگاہ کیا

بدھ 18 جولائی 2018 16:55

لارج ٹیکس پیئر یونٹ کی ٹیم کا بحریہ ٹائون کا دورہ،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2018ء) لارج ٹیکس پیئر یونٹ کی ایک ٹیم نے پراپرٹی ڈیلرز، ریئل سٹیٹ ایڈوائزرز و ایجنٹس اور سرمایہ کاروں کو حکومت کی جانب سے متعارف کردہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم 2018ء کی اہمیت و افادیت اجاگر کرنے اور اس بارے میں آگاہی دینے کے لیے بحریہ ٹائون راولپنڈی کا دورہ کیا۔ کمشنر (آئی آر) ذوالفقار احمد کی زیرقیادت اس ٹیم میں ایڈیشنل کمشنر (آئی آر) محمد جواد، ڈپٹی کمشنر (آئی آر) خورشید عالم، اسسٹنٹ کمشنر (آئی آر) عدنان جبار اور آئی آر او اسماعیل الرحمان شامل تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایک بریفنگ کا اہتمام کیا گیا جس میں رہائشی اور تجارتی پراپرٹیز کی خرید و فروخت اور ڈویلپمنٹ کا کام کرنے والے شراکت داروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء کو ایمنسٹی سکیم سے متعارف کرایا گیا اور انہیں سکیم کے تحت مقامی و غیرملکی اثاثوں کو رضاکارانہ طور پر ظاہر کرنے کی اہمیت و افادیت اور اس حوالے سے قوانین کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔شرکاء نے ٹیکس ایمنسٹی سکیم کو سراہتے ہوئے اس سے استفادہ کرنے کا عزم ظاہر کیا۔ انہوں نے سکیم کی تفصیلات سے آگاہ کرنے اور اس حوالے سے سوالات کے جوابات دینے پر ایف بی آر اور لارج ٹیکس پیئر یونٹ کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :