کندھ کوٹ:392پولنگ اسٹیشنو ں میں سی95انتہائی حساس قرار

بدھ 18 جولائی 2018 16:55

کند ھ کوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2018ء) ضلع بھر میں 392پولنگ اسٹیشنو ں میں سی95انتہائی حساس قراردیئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ضلعی الیکشن کمشنرظہیراحمدسہتوکی مطابق پولنگ اسٹیشنوں پر سی سی ٹی وی کیمرانصب کردیئے گئے ہیں 129حساس 168نارمل ہیں ڈی آراو اور آراوز کے مجوزہ پولنگ اسٹیشنوں کے دئوروں کے بعد396پولنگ اسٹیشنوں میں سے کندھ کوٹ پی ایس05کشمورIIIکی 04پولنگ اسٹیشن کم کرکے دیگرپولنگ اسٹیشنوں میں مرج کی گئیں ہیں ضلع بھر میںقومی اسمبلی کی ایک نشست اورتین صوبائی اسمبلی کی نشستوں کشمورپی ایس04کشمورI،کندھ کوٹ پی ایس 05 کشمور II اور تنگوانی پی ایس 06کشمورIIIپرمیر شبیرعلی خان بجارانی کے بلامقابلہ منتخب ہونے پر اب دوصوبائی اسمبلی کی نشستوں پر انتخاب ہوگا جبکہ اسی حلقہ میں پی ایس 05کند ھ کوٹ میں انتہائی حساس 54پی ایس 04کشمورپر18اورتنگوانی پی ایس پر 23پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس قراردی گئی ہیں ضلع بھر میں تمام پولنگ اسٹیشنو ں پر 16سوسے زائد پاک آرمی کے جوان 03سورینجرز اور 27سوپولیس اہلکار فرائض سرانجام دیں گے انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنوں پر06فوجی جوان ،نارمل پر04فوجی جوان تعینات کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے پولنگ اسٹیشن بنائے گئے درسگاہوں کی بھی قسمت جاگ گئی ہے جہاں پر باتھ روم بنانے سمیت بجلی اورسولر پلیٹوں کے ذریعے بجلی حاصل کرنے رنگ وروغن بھی کیاجانے لگا ہے