وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی دریا ایمت سے ملحقہ آبادیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایت

بدھ 18 جولائی 2018 16:57

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی دریا ایمت سے ملحقہ آبادیوں کو محفوظ مقامات ..
گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2018ء) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے بدسوات گلیشئر پگھلنے سے سیلابی ریلے کی وجہ سے ایمت دریا کے متاثر ہونے ک کی صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر غذر شجاع عالم پیرزادہ، ڈیزاسٹرمینجمنٹ کے افسران سمیت تمام متعلقہ محکموں کو ہنگامی اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

حافظ حفیظ الرحمن نے متاثرہ گھرانوں کو محفوظ مقامات پر پہنچانے اور ٹینٹ، خوراک سمیت ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

انہوں نے متعلقہ محکموں کو حفظ ماتقدم کے طورپردریا سے ملحقہ آبادیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر غذر شجاع عالم پیرزادہ متاثرہ علاقے میں امدادی کاروائی کی نگرانی کیلئے پہنچ گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :