اکادمی ادبیا ت کے چیئرمین سیدجنید اخلاق کا معرو ف ادیب ڈاکٹر سعید اختر درانی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار

بدھ 18 جولائی 2018 16:57

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2018ء) اکادمی ادبیا ت پاکستان کے چیئرمین سیدجنید اخلاق نے معرو ف ادیب، ماہر اقبالیات اور دانشور ڈاکٹر سعید اختر درانی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیاہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر سعید اختر درانی کے انتقال سے اردو ادب ایک اہم لکھنے والے سے محروم ہوگیا۔اقبالیات کے حوالے سے ڈاکٹر سعید اختر درانی کی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔ چیئرمین اکادمی سید جنید اخلاق اور ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹرراشدحمیدنے مرحوم کے لیے مغفرت اور پس ماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دُعا کی۔

متعلقہ عنوان :