Live Updates

جماعت اسلامی کے جلسے میں حادثہ پیش آ گیا

مہمند ایجنسی میں جماعت اسلامی کے جلسے کے دوران اسٹیج گر گیا،اسٹیج پر سراج الحق،سینیٹر مشاق احمد سمیت دیگر قیادت موجود تھی، تمام لوگ محفوظ رہے، میڈیا رپورٹس

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 18 جولائی 2018 16:30

جماعت اسلامی کے جلسے میں حادثہ پیش آ گیا
مہمند ایجنسی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18جولائی 2018ء) مہمند ایجنسی میں جماعت اسلامی کے جلسے کے دوران اسٹیج گر گیا،خوش قسمتی سے سراج الحق سمیت دیگر افراد محفوظ رہے۔تفصیلات کے مطابق عام انتخابات میں کچھ روز ہی باقی رہ گئے ہیں۔ملک بھر میں عام انتخابات کا اعلان 25جولائی کو کیا گیا ہے۔ سیاسی پارٹیوں نے اپنی انتخابی مہم زور و شور سے جاری رکھی ہوئی ہے۔

اور مختلف سیاسی رہنما جلسوں سے خطاب کرنے کے علاوہ کارنر میٹنگز سے بھی خطاب کر ہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مہمند ایجنسی میں جماعت اسلام کے جلسے کے دوران ایک نا خوشگوار واقعہ پیش آ یا ہے۔بتایا گیا ہے کہ جماعت اسلامی کے جلسے کے دوران اسٹیج اس وقت گر گیا جب پارٹی کی اعلی قیادت اسٹیج پر موجود تھی۔اسٹیج پر سراج الحق ، سینیٹر مشتاق احمد سمیت دیگر قیادت موجود تھی تاہم خوش قسمتی سے تمام رہنما محفوظ رہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ حادثہ اسٹیج پر زیادہ لوگوں کی موجودگی کی وجہ سے پیش آیا۔استیج پر اتنے لوگوں کی گنجائش نہیں تھی ۔لیکن گنجائش سے زیادہ لوگ اسٹیج پر موجود تھے۔جس کی وجہ سے اسٹیج گر گیا۔یاد رہے اس سے پہلے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ابرار الحق کے ساتھ بھی ایک کارنر میٹنگ کے دوران نا خوشگوار واقعہ پیش آ چکا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ابرار الحق خطاب کرنے کے لیے مائیک پکڑتے ہیں تو ان کو کرنٹ لگ جاتا ہے جس کی وجہ سے مائیک ان کے ہاتھ سے گر جاتا ہے۔

اور ابرار الحق کی تقریر بھی ادھوری رہ جاتی ہے۔اور اب جماعت اسلامی کے جلسے کے دوران بھی یہ نا خوشگوار واقعہ پیش آیا ہے۔یاد رہے ملک بھر میں عام انتخابات کا اعلان 25جولائی کو کیا گیا ہے۔جس کی وجہ سے مختلف سیاسی پارٹیوں کی طرف سے انتخابی مہم کا سلسلہ جاری ہے۔اور ملک کے مخلتف حصوں میں سیاسی پارٹیاں جلسوں کا انعقاد کر رہی ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات