Live Updates

عمران خان کا پروگرام عام آدمی کا پروگرام ہے ،شیر یں مزاری

بدھ 18 جولائی 2018 16:59

عمران خان کا پروگرام عام آدمی کا پروگرام ہے ،شیر یں مزاری
رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2018ء) تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ عمران خان کا پروگرام عام آدمی کا پروگرام ہے ،تحریک انصاف کی حکومت میں عام شخص کو تحفظ ملے گا اور علاج ومعالجہ کی بنیادی سہولیات ہر شہری کو حاصل ہوگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کا کہ صحت کارڈ کا دائرہ پورے ملک میں پھیلائیں گے ،پانچ لاکھ روپیہ تک ہر خاندان کا مفت علاج ہوگا اورپولیس میں اصلاحات لائیں گے، پولیس عام شہریوں پر دباؤ نہیں ڈال سکے گی تحریک انصاف کی حکومت کرپشن فری ہوگی ۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی حکومت میں کرپشن پر اپنے وزراء کو فارغ کیا ۔انہوں نے کہا کہ سب کے بچے پرائیویٹ سکولوں کی بجائے سرکاری سکولوں میں جائیں گے۔انہو ں نے کہا کہ عمران خان نے پرانے نظام کو چیلنج کیا ہے۔باقی جماعتو ں نے عوام کو دھوکہ دیاہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات