آئی جی سندھ نے پبلک نیوز کے اسٹاف پر مبینہ حملے کے حوالے سے نوٹس لے لیا، ڈی آئی جی ساؤتھ سے رپورٹ طلب

بدھ 18 جولائی 2018 17:01

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2018ء) آئی جی سندھ امجدجاوید سلیمی نے کراچی پریس کلب کے باہر پبلک نیوز کے اسٹاف پر گاڑی میں سوار افراد کے مبینہ حملے کے حوالے سے میڈیا رپورٹس پر نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ساؤتھ سے تفصیلی انکوائری اور فوری طور پر اٹھائے گئے پولیس اقدامات کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق انہوں نے سندھ کے تمام ڈی آئی جیز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ بغیرنمبر پلیٹ چلنے والی گاڑیوں کے خلاف فوری طور پر تمام تر قانونی کاروائیوں کو یقینی بنایا جائے اور اس ضمن میں متعلقہ ایس ایس پیز کو ہر ممکن غیرجانبدارانہ کاروائی کا باقاعدہ پابند بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :