لاہور ہائیکورٹ کا مال روڈ پر قد آور اور مقررہ سائز کے بڑے سائن بورڈ ہٹانے کا حکم

سائن بورڈز سے تاریخی عمارتوں کی خوبصورتی کو متاثر نہیں ہونے دیاجائیگا ‘ عدالت نے مال روڈ پر غلط پارکنگ پر سی ای او لاہور پارکنگ کمپنی کو آج طلب کرلیا

بدھ 18 جولائی 2018 17:55

لاہور ہائیکورٹ کا مال روڈ پر قد آور اور مقررہ سائز کے بڑے سائن بورڈ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جولائی2018ء) لاہور ہائیکورٹ کا مال روڈ پر قد آور اور مقررہ سائز کے بڑے سائن بورڈ ہٹانے کا حکم‘سائن بورڈز سے تاریخی عمارتوں کی خوبصورتی کو متاثر نہیں ہونے دیاجائیگا۔ عدالت نے مال روڈ پر غلط پارکنگ پر سی ای او لاہور پارکنگ کمپنی کو آج جمعرات طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

جسٹس علی اکبر قریشی نے مال روڈ کی تاریخی عمارتوں پر سائن بورڈز لگانے کیخلاف درخواست پر سماعت کی جس میں ان بورڈ کو آویزاں کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیاسماعت کے دوران ایڈیشنل ڈی جی پی ایچ اے ناہید گل پیش ہوئیں۔

عدالت نے افسوس کا اظہار کیا کہ مال روڈ پر لوگ سیروتفریح کے لئے آتے تھے مگر آج کل تجاوزات کی وجہ سے یہ روایت بھی دم توڑ رہی ہے ناہید گل اور متعلقہ آفیسروں پر مشتمل ٹیم کا تبادلہ نہ کرنے کا حکم بھی دیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ مقرر کردہ سائز سے بڑے سائن بورڈ لگانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ عدالت نے کیس کی سماعت آج تک ملتوی کرتے ہوئے لاہور پارکنگ کمپنی کے سی او کو طلب کرلیا۔