پولیس کو انتخابات کی ڈیوٹی کے اخراجات کیلئے 34کروڑ روپے کے فنڈز جاری

بدھ 18 جولائی 2018 18:03

پولیس کو انتخابات کی ڈیوٹی کے اخراجات کیلئے 34کروڑ روپے کے فنڈز جاری
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2018ء) پنجاب پولیس کو انتخابات کی ڈیوٹی کے اخراجات کیلئے 34کروڑ روپے کے فنڈز جاری کر دئیے گئے ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ مذکورہ فنڈزانتخابی ڈیوٹی کیلئے سپیشل پولیس کی بھرتی ، خوراک ، پرائیویٹ گاڑیوں کے کرائے ،بیرئیر ، پیٹرول، سٹیشنری اور میٹل ڈیٹکرسمیت دیگر آلات کی خریداری کے لئے جاری کئے گئے ہیں ۔