لاہور ہائیکورٹ، مال روڈ پر سائن بورڈ آویزاں کرنے کیخلاف درخواست پر ایڈیشنل ڈی جی پی ایچ اے کی طلبی

بدھ 18 جولائی 2018 18:12

لاہور ہائیکورٹ، مال روڈ پر سائن بورڈ آویزاں کرنے کیخلاف درخواست پر ..
لاہور۔18جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے مال روڈ پر سائن بورڈ آویزاں کرنے کیخلاف دائر درخواست پر ایڈیشنل ڈی جی پی ایچ اے کو آج جمعرات کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

بدھ کودوران سماعت ڈائریکٹر مارکیٹنگ پی ایچ اے عدالت میں پیش ہوئے،جسٹس علی اکبر قریشی نے ڈائریکٹر مارکیٹنگ پی ایچ اے پر رپورٹ کے حوالے سے برہمی کا اظہار بھی کیا۔

عدالت نے تاریخی عمارتوں پر سائن بورڈ آویزاں کرنے سے روکتے ہوئے قرار دیا کہ پہلے سے لگائے گئے تاریخی عمارتوں پر سائن بورڈ زفوری ہٹائے جائیںاور مقرر کردہ سائز سے بڑے سائن بورڈ لگانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے، عدالت نے کیس کی مزید سماعت آج تک ملتوی کرتے ہوئے پنجاب حکومت سے بھی وضاحت طلب کرلی۔