ملزمان کی پشت پناہی کے الزام سے متعلق انسپکٹر سید نوید ناصر کی جبری ریٹائرمنٹ کیخلاف اپیل مسترد

بدھ 18 جولائی 2018 18:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2018ء) سپریم کورٹ نے ایم کیو ایم سے تعلق اور جرائم پیشہ سرگرمیوں میں ملزمان کی پشت پناہی کے الزام سے متعلق انسپکٹر سید نوید ناصر کی جبری ریٹائرمنٹ کے خلاف اپیل مسترد کردی۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ایم کیو ایم سے تعلق اور جرائم پیشہ سرگرمیوں میں ملزمان کی پشت پناہی کے الزام سے متعلق انسپکٹر سید نوید ناصر کی جبری ریٹائرمنٹ کے خلاف اپیل کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کے مطابق انسپکٹر سید نوید ناصر سیاسی جماعت کے دہشت گردوں کی معاونت کرتا رہا۔ کئی گرفتار دہشت گرد پولیس انسپکٹر کی پشت پناہی کا اعتراف کر چکے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے آپ پر سنگین نوعیت کے الزامات کوئی مذاق نہیں۔ کئی گرفتار ملزمان نے پولیس افسر کی معاونت کا اعتراف کیا۔ جن علاقوں میں جرائم کے واقعات ہوئے درخواست گزار وہاں تعینات رہا۔ عدالت نے سابق انسپکٹر کی جبری ریٹائرمنٹ کے خلاف اپیل مسترد کردی