بلاول بھٹو زرداری کی ریلی پر حملے کے کیس میں ایم کیوایم کے امیداور سمیت دیگر ملزمان کی ضمانت میںیکم اگست تک توسیع

بدھ 18 جولائی 2018 18:22

بلاول بھٹو زرداری کی ریلی پر حملے کے کیس میں ایم کیوایم کے امیداور سمیت ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2018ء) کراچی کی مقامی عدالت نے لیاری میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ریلی پر حملے کے کیس میں ایم کیوایم کے امیداور سمیت دیگر ملزمان کی ضمانت میںیکم اگست تک توسیع کردی ۔

(جاری ہے)

بدھ کو مقامی عدالت میں لیاری میں پیپلز پارٹی کی ریلی پر حملہ کیس کی سماعت ہوئی جہاں عدالت نے مقدمے میں نامزد پی ایس 107 سے ایم کیوایم کے امیدوار رفیق ہنگورو سمیت چار ملزمان کی ضمانت میں یکم اگست تک توسیع کردی جبکہ پولیس فائل پیش نہ کرنے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا اور آئندہ سماعت پر فائل طلب کرلی ملزمان کے وکیل جاوید چھتاری کا کہنا تھا کہ لیاری کے مکینوں نے سہولیات کے فقدان پر بلاول کے سامنے احتجاج کیا، وہ حملہ نہیں تھا،احتجاج کے دوران ایم کیوایم کے انتخابی امیدوار رفیق ہنگورو سمیت دیگر لیاری میں موجود ہی نہیں تھے ،مخالفین کو مقدمے نامزد کرکے پیپلز پارٹی انتخابات میں دھاندلی کرنا چاہتی ہے،