انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سانحہ صفورا کے دہشت گردوں کو اسلحہ فراہم کرنے والے ملزم کی عبوری ضمانت کی توثیق کردی

بدھ 18 جولائی 2018 18:22

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سانحہ صفورا کے دہشت گردوں کو اسلحہ فراہم ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2018ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سانحہ صفورا کے دہشت گردوں کو اسلحہ فراہم کرنے والے ملزم کی عبوری ضمانت کی توثیق کردی۔ کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں سانحہ صفورا سے متعلق سماعت ہوئی۔ پولیس سانحہ صفورا کے دہشت گردوں کو اسلحہ فراہم کرنے والے ملزم کی عبوری ضمانت منظور ہونے سے نہ روک سکی۔

عدالت نے ملزم زاہد عبدالقادر عرف زائد موتی کی عبوری ضمانت توثیق کردی۔ پولیس کے مطابق زاہد موتی والا پر سانحہ صفورا میں استعمال ہونے والا اسلحہ ملزموں کو فراہم کرنے کا الزام ہے۔ مقدمے کے چالان کے مطابق سانحہ صفورا کے 9 مرکزی دہشت گردوں کو ملٹری کورٹ سزائے موت و دیگر سزاسنا چکی ہے۔اسلحہ ڈیلر ملزم زاہد موتی والا مقدمے میں مفرور تھا۔

(جاری ہے)

ملزم زاہد موتی کی 2 لاکھ روپے کی عبوری ضمانت منظور کی گئی۔ ملزم نے سانحہ صفورہ کے ملزمان کو اسلحہ فراہم کیا۔ دہشگردوں نے اسلحہ سے اسماعیلی کمیونٹی پر فائرنگ کرکے ہلاک کیا۔ مقدمہ میں سعد عزیز ، طاہر منہاس، اظہر عشرت سمیت 9 مجرم سزا یافتہ ہیں۔ ملٹری کورٹ نے مجرمان کو سزائے موت دیگر سزائے سنائی۔ مقدمے زائد موتی والا، سلطان قمر صدیقی، حسین عمر اور ساجد نعیم ضمانت پر رہا ہیں۔ مقدمے میں کالعدم القاعدہ کے 6 دہشت گرد تاحال مفرور ہیں۔ مفرور ملزمان میں عبداللہ بن یوسف محمود اور مستری پٹھان سمیت 6 دہشت گرد شامل ہیں۔ عدالت نے ملزم کو مقدمہ کی نقول فراہم کرتے ہوئے سماعت 20 جولائی تک ملتوی کردی۔