انتخابی مہم اورپولنگ ڈے پر بہترین سکیورٹی انتظامات یقینی بنائے جائیںگے‘ڈاکٹر حسن عسکری
پولنگ سٹیشنز کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ کا میکانزم تشکیل دیا گیاہے،سی سی ٹی وی کے ذریعے کلوز مانیٹرنگ کی جائیگی الیکشن ڈے یاانتخابی مہم کے دوران ہوائی فائرنگ اورآتش بازی کے واقعات قطعاً برداشت نہیں کئے جائینگے‘نگران وزیراعلیٰ پنجاب
بدھ 18 جولائی 2018 18:29
(جاری ہے)
ضابطہ اخلاق پر عملدر آمد کے حوالے سے سیاسی جماعتوں اورامیدواروں کے ساتھ مشاورت کا عمل بھی جاری رہے گا۔نگران وزیراعلیٰ نے کہا کہ تینوں ڈویژنوں میں قائم مجموعی طورپر 14ہزار سے زائد پولنگ سٹیشنز کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ کا میکانزم تشکیل دیا گیاہے اورسی سی ٹی وی کے ذریعے کلوز مانیٹرنگ کی جائے گی۔
انہوںنے کہا کہ الیکشن ڈے یاانتخابی مہم کے دوران ہوائی فائرنگ اورآتش بازی کے واقعات قطعاً برداشت نہیں کئے جائیںگے ،شکایت کی صورت میں بلاامتیاز اورفوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے مطابق ہوائی فائرنگ اورآتش بازی پر زیروٹالرنس کی پالیسی پر عملدر آمد جا ری ہے ۔ڈاکٹر حسن عسکری نے کہاکہ پولنگ سٹیشنزپر ووٹرز اورعملے کی سہولت کیلئے ضروری اقدامات کیے جائیں۔پولنگ سٹیشنزپر فزیکل انفراسٹرکچر کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر کی جانی چاہیے۔ متعلقہ افسران پولنگ سٹیشنز کا دورہ کر کے سہولتوں کا جائزہ لیں اورانتظامات کوممکنہ حد بہتر بنانے کی کوشش کریں۔پولنگ ڈے پر بجلی کی بلاتعطل فراہمی ضروری امر ہے۔متوقع بارش سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اقدامات بے حد ضروری ہے ۔نگران وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبہ بھر کے سول سرونٹس اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا غیر جانبدارانہ مظاہرہ کریں اورالیکشن جیسی قومی خدمت میں حصہ بٹائیں کیونکہ آزادانہ اورشفاف انتخابات ڈیوٹی ہی نہیں بلکہ قومی ذمہ داری ہے اوراس ذمہ داری کوٹیم ورک کے ساتھ پروفیشنل انداز میں ادا کیاجانا چاہیے۔قبل ازیںفیصل آباد،ساہیوال اورسرگردھا کے کمشنرز اور آر پی اوز نے متعلقہ ڈویژن میں الیکشن انتظامات اورامن و امان کی صورتحال کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ۔بریفنگ میں بتایاگیا کہ تینوں ڈویژن میں 1800حساس پولنگ سٹیشنز پر ضروری انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں ۔اجلاس میں نگران صوبائی وزراء ضیاء حیدر رضوی ،شوکت جاوید،سیکرٹری ٹو سی ایم اوردیگر متعلقہ افسروں نے شرکت کی ۔مزید اہم خبریں
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی پمز ہسپتال کے میڈیکل بورڈ کو پرویز الٰہی کی صحت کا دوبارہ جائزہ لینے کا حکم
-
بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا
-
کراچی، غیر ملکیوں کی گاڑی پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کی شناخت بارے تفصیلات سامنے آگئیں
-
فیض آباد دھرنا کمیشن کو شہباز شریف کا دیا گیا بیان سامنے آگیا
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع جنرل طلال بن عبداللہ آل سعود کی پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات، دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی کراچی کے علاقے لانڈھی میں خودکش حملے کی مذمت
-
عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کو زیر بحث نہیں لایا جا سکتا،سپیکر قومی اسمبلی
-
لاہور ہائیکورٹ کا ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات لاہور اور ڈپٹی ڈائریکٹر شیخوپورہ کو فوری تبدیل کرنے کا حکم
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کچے کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کرنے کا فیصلہ
-
ورلڈ پریس فوٹو ایوارڈ: مردہ بچی کو تھامے فلسطینی خاتون کی تصویر کو
-
ٹوبہ ٹیک سنگھ ،باپ ،بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماریہ کی ڈی این رپورٹ میں زیادتی کے شواہدنہیں ملے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.